Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجے دیوگن نے اپنا فون نمبر بار بار تبدیل کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

اجے دیوگن نے اپنا فون نمبر بار بار تبدیل کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنا فون نمبر بار بار تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ مسلسل اپنا فون نمبر تبدیل کرتے رہتے ہیں تاہم اب اداکار نے ایسا کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجے دیوگن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بار بار فون نمبر بدلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں موبائل پر بات کرنے سے نفرت ہے اسی وجہ سے وہ فون سے دور رہتے ہیں۔

اجے نے کہا کہ میں مسلسل نمبر تبدیل کرتا ہوں تاکہ لوگ مجھ سے بار بار رابطہ نہ کر سکیں، کیوں کہ مجھے فون سے دور رہنا پسند ہے، جب تک کوئی بہت ہی ضروری کام نہ ہو کسی سے بھی کال پر بات نہیں کرتا۔

یہی نہیں بلکہ اجے کی طرح بالی ووڈ اسٹارز پریتی زنٹا اور پریانکا چوپڑا کی بھی فون نمبر تبدیل کرنے کی عادت ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اجے دیوگن کا شمار بھارت کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے کام میں بےحد سنجیدہ ہیں اور وہ مزاجی طور پر بھی سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں، اجے اپنے کام کے ساتھ صرف اپنے گھر والوں کو وقت دینا پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اجے جلد اپنی نئی آنے والی فلم ’رن وے 34‘ میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر