
دبئی میں گاڑی کی تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز دبئی میں منعقد کی گئی ایک نیلامی میں گاڑی کی تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ امریکی ڈالرز میں فروخت کر دی گئی، جبکہ ایک خصوصی موبائل نمبر 13 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ کا نمبر A88 ہے جو ’موسٹ نوبل نمبرز‘ نامی خیراتی نیلامی میں فروخت ہوئی۔
اس نیلامی میں تین دیگر نمبر پلیٹس F55، V66 اور Y66 کی بھی فروخت ہوئی جن کی قیمیت بالترتیب 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر، 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور 10 لاکھ 30 ہزار ڈالر لگی۔
یاد رہے کہ اس نیلامی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ایک ارب مستحقین کے لیے کھانا فراہم کرنے کی رکھا گیا تھا جبکہ اس نیلامی کے پہلے 2 گھنٹوں میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جمع ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News