Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرمین شریفین، انتظامیہ کا عمرہ زائرین کے لیے سو دروازے کھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

حرمین شریفین، انتظامیہ کا عمرہ زائرین کے لیے سو دروازے کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئےعمرہ زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کےلیے مسجد الحرام میں سو دروازے کھول دیے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہیہ فیصلہ اژدہام کو روکنے اور گھٹن کے واقعات سے بچنے کےلیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسجد الحرام کی سپیشل سیکیورٹی فورس کے ساتھ رابطہ ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ مسجدالحرام کے 100 دروازے کھولنے سے زائرین اورعمرے کے لیے آنےوالوں کو بڑی سہولت ہو گی۔ زائرین آسانی سے آجاسکیں گے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام کے صحنوں کی صفائی دھلائی، سینیٹائزنگ، معذور، بزرگ اور مریض زائرین کو گالف گاڑیوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے لے جانے کا انتظام ہے۔ مسجد الحرام کے دروازوں سے آمدو رفت کےعمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے ، حرمین شریفین انتظامیہ زائرین کو رمضان کے دوران متعدد سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کےلیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی عمرہ زائرین کے لیے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر