Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی شاہی خاندان کے کچھ ایسے راز جو آج سے پہلے کسی کو نہیں پتہ تھے

Now Reading:

برطانوی شاہی خاندان کے کچھ ایسے راز جو آج سے پہلے کسی کو نہیں پتہ تھے
شاہی خاندان

آج ہم برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے کچھ ایسے رازوں سے پردہ ہٹائيں گے جس کے بارے میں دنیا کے بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔

شاہی خاندان کے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر گیم نہیں کھیل سکتے

گھر کے سب افراد کا ایک جگہ بیٹھ کر فارغ وقت میں لوڈو یا منوپلی کھیلیں تو کتنے خوبصورت پل ہوتے ہیں مگر برطانوی شاہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ فارغ وقت میں بیٹھ کر اس طرح کے کھیل کھیلنا نہ صرف منع ہے بلکہ اس کو سخت معیوب بھی سمجھا جاتا ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کے گیم کھیلنے سے گھر اور خاندان کا سکون برباد ہوتا ہے۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن خاندان کی پہلی پڑھی لکھی عورت

Advertisement

عام طور پر ہمارے معاشرے میں لڑکوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جب کہ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ مغرب میں خواتین کو تعلیم کے تمام مواقع حاصل ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ شہزادے ولیم کی بیوی کیٹ میڈلٹن شاہی خاندان کی وہ پہلی بہو ہیں یا خاتون ہیں جس نے گریجویشن تک تعلیم مکمل کر کے ڈگری حاصل کی۔

ان سے قبل نہ تو ملکہ الزبتھ اور نہ ہی شہزادی ڈیانا نے گریجویشن تک تعلیم مکمل کی تھی اور نہ ہی ان سے ‍قبل کسی شاہی خاتون نے اتنی تعلیم حاصل کی تھی۔

کیٹ میڈلٹن کے بعد میگھن مارکل جو کہ شہزادہ ہیری کی بیوی ہیں، انہوں نے بھی گریجوئشن تک تعلیم حاصل کی ہے۔

شہزادہ چارلس اپنا ٹوتھ پیسٹ بھی خود نہیں نکالتے

شہزادی ڈیانا کے سابق بٹلر کے مطابق شہزادہ چارلس کا زندگی گزارنے کا اپنا ہی انداز ہے جس کے مطابق ان کے پاجامے ہر روز صبح استری کیے جاتے ہیں،اس کے علاوہ ان کے جوتوں کی لیسز بھی بالکل چپٹے انداز میں استری کیے جاتے ہیں، ان کے نہانے کا پانی ایک خاص درجہ حرارت تک گرم ہوتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ان کا ٹوتھ پیسٹ بھی ان کا ایک ملازم ایک انچ کی لمبائی کا پیسٹ ٹیوب میں سے نکال کر ان کے برش پر لگا کر رکھتا ہے۔

Advertisement

بچوں کی پیدائش کے وقت ان کے والد کی لیبر روم میں موجودگی لازم

شہزادہ چارلس کی پیدائش جب 1948 میں ہوئی تھی تو اس وقت ان کے والد شہزادہ فلپ اپنے دوستوں کے ساتھ اسکوئش کھیل رہے تھے- جس کے ردعمل کے طور پر ملکہ الزبتھ نے اس کے بعد سے تمام شاہی مردوں کے لیے یہ لازم قرار دیا ہے کہ ڈلیوری کے وقت وہ لیبر روم میں اپنی بیوی کے ساتھ موجود رہیں گے۔

شاہی خاندان کے کسی فرد سے شادی کرکے تخت و تاج کا مالک نہیں بنا جا سکتا

شاہی خاندان کا رکن بننے کے لیے اگر کسی شاہی خاندان کے فرد سے شادی کر لی جائے تو اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ شاہی تخت و تاج کا مالک بننے کا راستہ کھل گیا ہے۔

شاہی خاندان کا فرد بننے کے لیے شاہی تخت پر بیٹھے فرد کی اجازت ملنا ضروری ہوتا ہے جو کہ ایک بہت ہی مشکل معاملہ ہوتا ہے جیسے کہ شہزادی ڈیانا کے بعد ان کی سوکن کو شہزادہ چارلس کی بیوی کا رتبہ تو مل گیا تھا مگر پرنسز کا خطاب اس کو اب ایک طویل وقت کے بعد نصیب ہوا۔

یہ تمام راز یقیناً آپ کے لیے نئے ہوں گے شاہی خاندان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ان کے راز راز ہی میں رہیں مگر آج کل کے دور میں میڈیا سے کچھ چھپانا آسان کام نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر