 
                                                                              قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ کل ہونے والے افسوس ناک واقعے کے ماسٹر مائنڈ عمران نیازی اور شیخ رشید ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے مسجد نبویﷺ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل مسجد نبویﷺ میں ہونے والے شرمناک واقعے سے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ عمران نیازی یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، عمران نیازی کے بچے آج بھی یہودیوں کے گھر پرورش پا رہے ہیں، عمران نیازی ملک کو تباہ اور اسلام کی ایسے دھجیاں اڑاٸی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔
قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ کل ہونے والے افسوس ناک واقعے کے ماسٹر ماٸنڈ عمران نیازی اور شیخ رشید ہیں، اس واقعہ میں ملوث ان شر پسند عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 