Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوفے اور کرسیوں پہ لگے داغ صاف کرنے کا نہایت آسان طریقہ

Now Reading:

صوفے اور کرسیوں پہ لگے داغ صاف کرنے کا نہایت آسان طریقہ

ہر گھر میں صوفے تو ہوتے ہی ہیں کسی کے گھر لکڑی کے صوفے تو کہیں فوم والے لیکن لکڑی کے صوفوں کو صاف کرنا آسان ہوتا ہے جن کی گدیاں الگ سے ہوتی ہیں۔

مگر فوم کے صوفے کی گدیاں جڑی ہوئی ہوتی ہیں تو ان کی صفائی کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اگر لکڑی کو پانی سے صاف کرکے دھویا تو گدی گیلی ہو جائے گی اور اس کو خُشک ہونے میں 2 سے 3 دن بھی لگ جائیں گے۔

اس لیے آج ہم آپ کو صوفے اور کرسیوں کو صاف کرنے کے لیے نہایت آسان طریقہ بتائیں گے۔

سب سے پہلے ایک چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں ایک چمچ نمک کو ملائیں اور ایک لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب ایک ٹوتھ برش کی مدد سے بیکنگ سوڈے کے مکسچر کو صوفے، گدیوں اور کرسیوں کے فوم والے حصے پر رگڑیں اور اچھی طرح 5 سے 10 منٹ تک کرتے رہیں۔

Advertisement

اب ایک پیالی میں پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا شیمپو ڈال کر مکس کرلیں پھر گدی یا صوفے کا وہ حصہ جہاں کپڑا یا فوم لگا ہوا ہے اس پر کپڑے کی مدد سے صاف کریں۔

پھر ایک گیلے کپڑے سے سب کچھ صاف کرلیں اور تھوڑی دیر چھوڑ دیں پھر خُشک ہونے کے بعد دیکھیں سارے نشانات صاف ہو جائیں گے۔

لکڑی کی کرسی یا صوفے کی سائیڈوں کو بھی اسی بیکنگ سوڈے کے مکسچر سے صاف کرلیں لیکن فوری گیلے کپڑے سے صاف کرلیں تاکہ لکڑی پر گیلے پانی کے نشانات نہ پڑیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر