انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2018 کی میزبانی نیوزی لینڈ نے کی اور بھارت چیمپئین بننے میں کامیاب رہا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈکپ 2018 میں کچھ کھلاڑی ایسے تھے جو آج اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں،اور ورلڈکپ کے بعد کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں۔
پہلے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں جنہوں نے انڈر 19 ورلڈکپ کے بعد اب تک 94 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس کے بعد بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عفیف حسین ہیں جنہوں نتے انڈر 19 ورلڈکپ 2018 کے بعد 54 میچز کھیلے ہیں،تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے ٹام بینٹن ہیں جنہوں نے 20 میچز کھیلے۔
اس کے بعد چوتھے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شبمان گل ہیں جنہوں نے 13 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی،پانچویں نمبر پر بھی بھارتی بلے باز پرتھوی شاو ہیں جنہوں نے 12 میچز کھیلے۔
Shaheen Afridi is 𝐓𝐇𝐄 breakout star of ICC U19 World Cup's Class of 2018💫 pic.twitter.com/FklTL7RL7J
— Sport360° (@Sport360) April 8, 2022
اور چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر رچن روندرا ہیں جنہوں نے 9 میچز میں کیوی ٹیم کی نمائندگی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
