Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے لداخ میں چینی ہیکروں کے حملے کو ناکام بنادیا، بھارتی دعویٰ

Now Reading:

ہم نے لداخ میں چینی ہیکروں کے حملے کو ناکام بنادیا، بھارتی دعویٰ

بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متنازع علاقے لداخ میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر چینی ہیکروں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے وزیر توانائی آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ چینی ہیکرز نے دو دفعہ لداخ کے قریب بجلی کی ترسیل کے نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

بھارتی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایسے حملوں کے سدباب کے لیے دفاعی سسٹمز نصب کر رکھے ہیں۔

واضح رہے، نئی دہلی کے دعوے سے ایک روز قبل امریکہ کی ایک انٹیلی جنس فرم ریکارڈڈ فیوچر نے کہا تھا کہ مشتبہ چینی ہیکروں نے حالیہ مہینوں میں کم از کم سات دفعہ انڈیا کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ان حملوں میں گرڈ کنٹرول کے آپریشنز اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کا مرکز بھارت اور چین کے درمیان لداخ کا متنازع علاقہ تھا۔ انہوں نے اپنی رپورٹ شائع کرنے سے قبل ہی بھارتی حکام کو ان حملوں کے حوالے سے خبردار کر دیا تھا۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےبھارتی انفراسٹرکچر پر حملوں کی تردید کی ہے۔ بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کے مطابق ہیکنگ کی تمام اقسام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کی کبھی بھی حمایت یا حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر