
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چیف سیکیورٹی نے بتایا کہ سنگین تھریٹس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ میانوالی کے جلسہ میں بھی حملے کا خدشہ تھا، حکومت اور عمران خان کے خلاف جو پلاننگ ہو رہی تھی وہ سامنے آرہی ہے۔
میانوالی کے جلسہ میں بھی حملے کا خدشہ تھا
حکومت اور عمران خان کے خلاف جو پلاننگ ہو رہی تھی وہ سامنے آرہی ہے
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کافی چیزیں بتائی نہیں جاتی
چیف سیکیورٹی نے بتایا کہ سنگین تریٹ ہے
سیکیورٹی ایجنسیز کی طرف سے قاتلانہ حملے کا خدشہ سنگین ہےhttps://t.co/HHbfaneMYA— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 1, 2022
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کافی چیزیں بتائی نہیں جاتی، چیف سیکیورٹی نے بتایا کہ سنگین تریٹ ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی طرف سے قاتلانہ حملے کا خدشہ سنگین ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے منصوبے کی پیش نظر عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 1, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News