
اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں یہ کس بالی وُڈ اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟
کیا آپ نہیں پہچان سکے؟؟؟ چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر اس تصویر میں موجود بچی آج کی کونسی معروف ترین اداکارہ ہے۔
دراصل تصویر میں نظر آنے والی یہ 6 سالہ بچی، بھارتی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جو یہاں اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نانی کے ہمراہ بچپن کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے ان تصویروں کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’وہ یہاں 6 سال کی ہیں اور اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اپنی زندگی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنی نانی کو سراہتے ہوئے پریانکا کا کہنا ہے کہ ’جس دوران میرے والدین ڈاکٹر بننے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور اپنا کیریئر بنانے کے لیے جد و جہد کر رہے تھے اس دوران نانی نے میری پرورش میں بہت مدد کی ہے، نانی میری پرورش کا بہت بڑا حصہ رہی ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ میری زندگی میں پیدائش سے لے کر بڑے ہونے تک بہت سی مضبوط شخصیات شامل رہی ہیں۔‘
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
پریانکا چوپڑا نے اپنی نانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کی بہت مشکور ہوں، نانی میں آپ کو ہمیشہ یاد کرتی ہوں۔‘
یاد رہے کہ حال ہی میں پریانکا اور ان کے شوہر نے یہ خبر دی تھی کہ وہ سیروگیسی کے زریعے ایک بیٹی کے والدین بن چُکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News