Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی کے قونصل جنرل کی جانب سے دعوت افطار ، محترمہ بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش

Now Reading:

اٹلی کے قونصل جنرل کی جانب سے دعوت افطار ، محترمہ بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش

کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کی گئی ہے۔

کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل مسٹر  دانیلو جیوردانیلااور اہلیہ مسز آنتونیلا بارتولوموچی نے کراچی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

یہ تقریب کراچی میں مقیم مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں سرکاری افسران، مذہبی علما اور مقامی معززین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی یاد میں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا تھا۔

مسٹر  دانیلو جیوردانیلا نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور رمضان کے مقدس مہینے میں وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے میں روزہ رکھنا ایک بہترین تجربہ ہے۔

Advertisement

روم میں وزارت خارجہ کی سالانہ افطار کی میزبانی کی روایت ہے اور میں نے سوچا کہ کراچی میں افطار کی میزبانی کرنا بہت اچھا اقدام ہوگا اور مجھے امید ہے کہ کراچی میں یہ روایت آنے والے برسوں تک برقرار رہے گی۔

اٹلی کے قونصل جنرل نے ایک عظیم انسان دوست محترمہ بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی اپنے شوہر مرحوم عبدالستار ایدھی  کے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کے عظیم مقصد کے لیے وقف کر دی۔

ایدھی صاحب، یہ پوری قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے، اس سال مسز بلقیس ایدھی کو پسماندہ افراد کی بہتری میں ان کی گراں قدر خدمات پر حکومتِ اٹلی کی جانب سے صدرِ اٹلی ایوارڈ ’آرڈر آف دی اسٹار‘ کے لیے منتخب کیا گیا۔

آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے اٹلی میں کووِڈ وباء کی پہلی لہر سے متاثر ہونے والے متاثرین کے لیے عطیہ دینے کے لیے فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔

اٹلی ایدھی  فاؤنڈیشن کو اس کی ہمدردی اور فراخدلی کے لیے ہمیشہ یاد رکھے گا اور انسانی خدمات کے میدان میں مزید تعاون کا منتظر ہے۔

اس موقع پر موجود مہمانوں نے مرحومہ بلقیس ایدھی  کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر