بالی وُڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار حال ہی میں اداکار اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے ہمراہ گٹکے کے اشتہار میں نظر آئے تھے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے تھے۔
اداکار پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ دوسروں کو نشہ آور اشیا سے دور رہنے کی تلقین کرنے والے اکشے کمار جو خود بھی شراب اور سگریٹ نوشی جیسی چیزوں سے دور رہتے ہیں، اب خود گٹکے کے اشتہار میں کام کررہے ہیں۔
تاہم جب تنقید حد سے زیادہ بڑھ گئی تو بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر اپنے مداحوں سے معذرت کرلی اور سوشل میڈیا پر ایک نوٹ شیئر کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر جاری اس نوٹ میں اکشے نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگی ہے۔
اکشے کمار نے لکھا ’’میں اپنے مداحوں، خیرخواہوں اور آپ تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔ پچھلے کچھ دنوں میں آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والے ردعمل نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ اگرچہ میں تمباکو کی توثیق نہیں کرتا اور نا ہی کروں گا۔ میں ویمل الائچی کے ساتھ اپنی وابستگی کی روشنی میں آپ کے جذبات کے اظہار کا احترام کرتا ہوں۔
اکشے کمار نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پوری عاجزی کے ساتھ میں پیچھے ہٹتا ہوں۔ اور اس اشتہار میں کام کے لیے ملنے والی پوری فیس کو میں نے ایک اچھے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
@ajaydevgn @iamsrk @akshaykumar icons of bollywood – are ur kids having this product at home ? Will u promote them to use this ? Kesar ka dum , zubaa kesari , vimal elachi ? To survive u dont need to do such ads. U guys have gr8 fan base n gr8 brand value. Plz stop this 🙏🏻 pic.twitter.com/b4QOccN33K
— Chiraag D (@cdesaai) April 20, 2022
انہوں نے کہا کہ برانڈ اس معاہدے کی قانونی مدت تک اشتہارات نشر کرنا جاری رکھ سکتا ہے، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں مستقبل میں اشتہارات کے انتخاب میں انتہائی محتاط رہوں گا۔ بدلے میں ہمیشہ آپ کی محبت اور نیک تمناؤں کا طلبگار رہوں گا۔ اکشے کمار‘
خیال رہے کہ اکشے کمار نے 2018 میں کہا تھا کہ مجھے گٹکا کمپنیز سے متعدد مرتبہ بھاری معاوضے کے عوض اشتہارات میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر میں غلط کام نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
