Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے، احسن اقبال

Now Reading:

آج پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے موقع پہ شکست سے بچنے کیلئے جس شرمناک غنڈہ گردی کا پنجاب اسمبلی میں مظاہرہ کیا ہے وہ جمہوریت کیلئے سیاہ باب اور ان کی فسطائیت کا ثبوت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس سے قبل شدید ہنگامہ ارائی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہاتھا پائی میں سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو سمیت سابق مشیر وزیر اعلیٰ عمر فاروق بھی شامل تھے جبکہ اسمبلی ممبران اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہو رہا ہے۔

سیکیورٹی انتہائی سخت

Advertisement

پنجاب سمبلی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسمبلی کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے ۔

نیتیں شفاف نہیں

وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ اسمبلی کے کسٹوڈین نہیں بلکہ وزارتِ اعلیٰ کا امید وار ہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ کوشش کریں گے الیکشن شفاف ہو، لیکن نیتیں شفاف نہیں، وقت ثابت کرے گا کہ ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر