
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
ذوالفقار علی بدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کی ملاقات کا کوئی اور ایجنڈا نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف اپنی اپنی پارٹیوں کے سربراہ کے طور پر ملاقات کریں گے ۔
ان کا کہنا ہے کہ متحدہ حکومت کے لئے حلف اٹھانے سے قبل پارٹی سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میاں نواز شریف کو سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات پر مبارک باد دیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں آج ان کی میاں نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے۔
اس ملاقات کے حوالے سے خیال کیا جارہا تھا کہ بلاول بھٹو میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے وزارتوں کے متعلق بات چیت کریں گے ۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بحیثیت وزیر خارجہ ھلف اٹھانا تھا تاہم پارٹی میں اس عہدے کے لئے اختلافات رائے موجود ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ دیئے جانے سے ناخوش تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News