Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا

Now Reading:

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

ایپل نے اپنے مسینجر میں چند ممالک میں نازیبا تصاویر کو دھندلا کرنے کا آپشن پیش کردیا ہے جو ازخود تصاویر کو سینسر کرتا ہے اور بالخصوص بچوں کے میسنجر میں اس کا خیال رکھا گیا ہے۔

اب برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس پر یہ فیچر جلد پیش کیا جائے گا لیکن حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ آپشن کمپنی کے میسنجر کے لیے ہی قابلِ عمل ہے۔

تصاویر کی اسکیننگ اور اسے دھند لانے کا عمل وصول کنندہ کے ڈیوائس پر ہی ہوگا اور بھیجنے والے پر اس کا کوئی اثر نہ ہوگا جب کہ ایک صارف سے دوسرے تک کی انکرپشن کو اسی طرح یقینی بنایا گیا ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں ایپل فیملی شیئرنگ کے تحت اس کے آپشن بھی روبہ عمل ہوچکے ہیں۔

یہ آپشن بطورِ خاص تصویر بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے ہیں تاکہ بچوں کو نازیبا ویڈیو اور تصاویر سے بچایا جاسکے۔

نازیبا تصویر کی صورت میں کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی چاہے تو گفتگو سےباہر آیا جاسکتا ہے اور اس شخص کو بلاک بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ آپشن پہلے امریکہ میں ریلیز کیا جاچکا ہے اور اگست میں اسے خودکار سینسر شپ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

گزشتہ برس اگست میں ایپل نے ایک اور آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت کسی تصویر کو آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس میں ایک الگورتھم یہ طے کرتا ہے کہ آیا یہ فوٹو کسی بچے کی نازیبا تصویر تو نہیں لیکن بعض تکنیکی وجوہ پر اس پر تنقید کی گئی۔

اس کے علاوہ ایپل نے اسپاٹ لائٹ، سری اور سفاری میں بھی یہ آپشن پیش کئے ہیں جو سرچ میں نامناسب مواد آنے نہیں دیتے اور بالخصوص اس میں بھی بچوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر