Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لاء لگایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لاء لگایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لاء لگایا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ فرح خان آپ کے پنجاب میں فرنٹ پرسن تھیں، فرح خان نے ہر تقرری اور ٹرانسفر سے رشوت کھائی، اب صرف فرح گیٹ کمیشن بنے گا، عمران خان اورانکی اہلیہ کا ٹرائل ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلی کو کیوں تحلیل کیا، تحقیقات کرواتے، عمران خان کہتے ہیں بیرونی سازش ہوئی، عمران خان کو گھر بھیجنا ہی اپوزیشن کا مقصد تھا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ 5 دن ہوگئے ملک کو تکبر اور ضدی شخص کا سامنا ہے، حکومت میں تھے معیشت کو تباہ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا، ملک میں آئینی اور معاشی بحران جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئین شکنوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلے گا، عمران خان کو جو شخص چھوڑ جائے وہ غدار ہے، عمران خان نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لاء لگایا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر