اس اہم ایجاد کا وزن صرف ڈیڑھ کلوگرام ہے، رفتار ڈیڑھ میٹر فی سیکنڈ ہے اور چارج ہونے پر ایک گھنٹہ بیس منٹ چل سکتے ہیں۔ اس پر سوار ہوجائیں اور یہ آپ کو زیر آب لے کر آگے بڑھتی ہے۔

اسے سب نیڈو کا نام دیا گیا ہے جو بہت کامیاب اور تیزرفتار زیرآب تیرنے والی اسکوٹر ہے جو بہت تیزی سے پانی کی گہرائی میں آپ کی تیراکی کو بڑھاتی ہے۔ اس کی چارجنگ 100 واٹ کے برابر ہےاور انگلی کے اشارے سےآگے بڑھتی ہے۔ اسپیڈ کنٹرول کرنے کے لیے اس میں گیئر کے تین سیٹ اپ موجود ہے۔

اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پر گوپرو کیمرا نصب کیا جاسکتا ہے جو خوبصورت سمندر کا اندرونی دلفریب نظارہ ریکارڈ کرسکتا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ آپ اسکوبا ڈائیونگ کا لباس پہن کرپانی کی گہرائی میں جائیں۔ یہ ڈوبتے افراد کو تیرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ سوئمنگ پول میں آپ کی سواری بن سکتی ہے۔

یہ اتنی چھوٹی اور جدید ہے کہ اسے سمیٹ کر ایک بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اور بیگ میں رکھ کر ہوائی سفر بھی کیا جاسکتا ہے۔ سب نیڈو کی تعارفی قیمت 330 ڈالر رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
