
پاکستان تحریک انصاف کے منخرف ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان نے قومی اسمبلی کے ایوان میں حکومت کی اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منحرف ارکان کا کہنا ہے کہ غلط کام پر اپنی پارٹی کے وزراء کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور حکومت کے غلط اقدام پر بھرپور اپوزیشن کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پارٹی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے گئے تھے لیکن ہماری پارٹی خود ہی بائیکاٹ کر کے چلی گئی تھی۔
انہوں نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے ہم سے کوئی زور زبردستی استعفیٰ نہیں لے سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے ہر رکن آزاد ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بعدازاں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ہونے ولے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی بڑی تعداد نے ایک ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تحریری استعفے بھی جمع کرادیئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News