Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک شخص نے صرف وزیر اعلیٰ بننے کے لیے پاکستان کا امیج داؤ پر لگا دیا، عطااللہ تارڑ

Now Reading:

ایک شخص نے صرف وزیر اعلیٰ بننے کے لیے پاکستان کا امیج داؤ پر لگا دیا، عطااللہ تارڑ
عطااللہ تارڑ

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک شخص نے صرف وزیر اعلیٰ بننے کے لیے پاکستان کا امیج داؤ پر لگا دیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ بدنیتی پر مبنی فیصلہ تھا الیکشن آگے کروانے کا، ہم اپیلیں کر رہے تھے کہ الیکشن کو وقتی طور ہر کروایا جائے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ چوہدری پرویز الہی ایک دو بندے قتل کروانا چاہتے ہیں، اگر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس نہ لیا تو معاملات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی اپنے سیکرٹری کو اشارے کر رہے تھے کہ آگے بڑو حملہ کرو، یہ دہشت گردی پر اتر آئے ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلی کے فلور پر لہو گرے جبکہ ہم پاکستان کی عوام کے سامنے عہد کرتے ہیں کم ایک پتہ نہیں توڑیں گے۔

Advertisement

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم پر امن رہیں گے، ہائیکورٹ کا آرڈر تھا امن امان برقرار رکھا جائے اور آج واضح ہو گیا کہ توڑ پھوڑ کس نے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  پرویز الہی نے تین سال پریس کو اس اسمبلی میں جانے نہیں دیا، پرویز الہی ! نہ ایسے الیکشن لڑے جاتے ہیں نہ جیتے جاتے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک سو اٹھانوے اور  انکے پاس ایک سو ستاسٹھ لوگ ہیں، ہم اس خون خرابے سے بچنا چاہتے ہیں کیونکہ پوری دنیا میں جب یہ تصاویر چلیں گی تو ہاکستان کا کیا امیج جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے صرف وزیر اعلی بننے کے لیئے پاکستان کا امیج داؤ پر لگا دیا، ہمارے پس ہائیکورٹ کے دو آرڈر موجود ہیں ان پر عملدرامد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان نے دیکھا کہ انہوں نے کیا کیا، ان لوگوں کو فوری طور پر سسپینڈ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر