
بھارتی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر اجے دیوگن کو علیحدگی کی دھمکی کیوں تھی؟ وجہ منظرِ عام پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے ایک مرتبہ اپنے شوہر اجے دیوگن سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی اب وجہ بھی سامنے آگئی ہے، بھارتی فلم انڈسٹری اور اسٹارز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار اداکار اجے دیوگن ماضی میں متنازع اداکارہ گنگنا رناوت کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے کہ اس دوران دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیل گئی تھیں۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ گنگا رناوت اور اجے دیوگن ایک دوسرے سے گہرے تعلقات استوار کرچکے ہیں، دونوں کے درمیان تعلقات کی خبروں نے کاجول کو بےحد دکھ پہنچایا اور انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی باتوں میں آکر کاجول نے ایک بار اجے کو دھمکی دی کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر شوہر سے علیحدہ ہوجائیں گی اور گھر بھی چھوڑ دیں گی۔
تاہم اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کو اعتماد میں لیا اور انہیں یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ افواہیں ہیں جو میڈیا پھیلا رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں جب اجے دیوگن سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میڈیا دو لوگوں کو ایک ساتھ تصاویر میں دیکھ کر غلط اور من گھڑت باتیں کرنے لگتا ہے، اجے نے سختی سے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور اپنے نام کے ساتھ کسی کو منسوب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
یاد رہے کہ اجے اور کاجول نے محبت کی شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی نیسا اور ایک بیٹا یُگ بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News