Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کی مصنوعی ذہانت پر کنٹرول کے لیے قانون سازی

Now Reading:

یورپی یونین کی مصنوعی ذہانت پر کنٹرول کے لیے قانون سازی
مصنوعی ذہانت جنس اورنسل پرست ہوسکتی ہے

انٹرنیٹ کے میدان میں ہونے والی تیزرفتارترقی نے بہت سی نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں، جن میں سے ایک مصنوعی ذہانت بھی ہے۔

مصنوعی ذہانت خصوصا گزشتہ دودہائیوں میں ’ سوچنے‘ کی صلاحیت رکھنے والی مشینیں سامنے آرہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے اس بڑھتے ہوئے استعمال نے یورپی یونین کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اور وہ اسے قانون کے دائرے میں مقید کرنے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ پرجاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کو قانون کے دائرے میں قید کرنے کی اس پہلی کوشش میں یورپی قانون سازوں کااولین مقصد انسان دوست اورقابل بھروسہ مصنوعی ذہانت کو تخلیق کرنا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے بنایا گیا یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایکٹ دنیا بھرمصنوعی ذہانت کوریگولیٹ کرنے کی پہلی کوشش ہوگی۔

یورپی یونین نے 2018 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوقانونی دائرے میں لانے کے فریم ورک پر کام شروع کردیا تھا۔ یہ فریم ورک یورپی یونین کی جانب سے اس کی وسیع ڈیجیٹل ڈیکیڈ ریگولیشنزکا حصہ تھا۔

Advertisement

تاہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر قانون سازی پرکام نسبتا سست رہا کیوں کہ اس وقت یورپی یونین کی توجہ ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ اورڈیجیٹل سروس ایکٹ پرمرکوزتھی۔

یورپی یونین کے اس قانونی مسودے کی بہت سخت اسکروٹنی کی جارہی ہے، جب کہ اس پرکچھ حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی ہے۔

اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے کمپیوٹرپاورمیں اضافہ ہورہا ہے، مصںوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی دنیا بھرمیں انسانی زندگی کا اہم حصہ بنتی جارہی ہے۔

لیکن یورپی یونین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوقابوکرنے کا خواہش مند ہے قبل اس کے کہ وہ انسانوں کے خطرہ بن جائے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر