Advertisement
Advertisement
Advertisement

دماغ کو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرکے 150 سال تک زندہ رہنے کا منصوبہ

Now Reading:

دماغ کو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرکے 150 سال تک زندہ رہنے کا منصوبہ

صدیوں سے انسان ہمیشہ قائم رہ سکنے والی زندگی پانے کے لیے آبِ حیات کی تلاش میں سرگرداں رہا ہے، اور اب جدید دور میں عمر بڑھنے کے اثرات کو روکنے یا عمر کو دہائیوں تک بڑھانے کا طریقہ تلاش کرنے کے لیے سائنس کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

نئی مصنوعی ذہانت اورمیٹاورس  ٹیکنالوجیز کی بدولت، ہم آخرکار اس جانب بڑھنا شروع ہوچکے ہیں۔

ایک روسی ارب پتی، دمتری اتسکوف کا اس حوالے سے ایک نظریہ ہے، جو یقین رکھتے ہیں کہ لوگ ایک دن ہمیشہ کے لیے زندہ رہ سکیں گے۔

ماسکو میں قائم ایک میڈیا کمپنی سے ارب پتی بننے والے والے اتسکوف ‘2045 انیشی ایٹو’ کا حصہ ہیں جس کا مقصد “بڑھاپے اور موت کو ختم کرنا” اور انسانی جسم کی حدود کو عبور کرنا ہے۔

پراجیکٹ کے مطابق2045 تک مصنوعی جسم مودار ہوں گے جس سے لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے پرانے جسموں سے نکل کر نئے جسموں میں منتقل ہو سکیں گے۔

Advertisement

2045  کے انیشی ایٹو کے منشور میں، اِتسکوف کہتے ہیں کہ “بائیولوجیکل باڈی کے وسائل ختم ہونے کے بعد لوگ اپنی زندگی کی توسیع اور ایک نئے جسم میں ذاتی ترقی کے امکانات کے بارے میں آزادانہ فیصلے کریں گے۔”

مائنڈ اپ لوڈنگ نامی اس تصور میں لوگوں کو اپنے ذہنوں کی ڈیجیٹل کاپیاں بنا کر سائبر اسپیس میں آزادانہ طور پر رہنے کی اجازت ہو سکتی ہے۔

ایلون مسک کی نیورالنک جیسی کمپنیاں دماغی کمپیوٹر انٹرفیس پر تحقیق کر رہی ہیں جو مستقبل میں پورے دماغ کی اپ لوڈنگ کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

اسکوف واحد انسان نہیں ہیں جو سوچتے ہیں کہ جدید میٹاورس ٹیکنالوجیز طویل زندگی کی کلید رکھتی ہیں۔

خود ساختہ مستقبل کے ماہر ٹام چیز رائٹ نے ڈیلی سٹار کو بتایا کہ ٹیکنالوجی ایک دن ہمیں مصنوعی ذہانت اورورچوئل رئیلٹی  روبوٹس میں “اپنے شعور کو ان پٹ” کرنے دے سکتی ہے، لیکن ہم اس کو حاصل کرنے سے ابھی کچھ دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “بالآخر مجھے لگتا ہے کہ یہ ممکن ہے۔ آپ کو اپنے پورے جسم کا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور اسے دوبارہ بنانا ہوگا جو دماغ کے لیے قابل فہم ہو۔ مشین کے اندر اسے کاپی کرنا ایک بہت ہی پیچیدہ تجویز ہے جسے ہم حاصل کرنے سے بہت دور ہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر