Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

Now Reading:

گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں
گردے

گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5 علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیروں کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور تیزابیت کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں ۔ جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے۔

جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں ۔

گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ تاہم دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال گردوں کے امراض کے نتیجے میں موت کے خطرے کو ٹال سکتاہے ۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ۔ ڈربی رائل ہسپتال کی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو فلٹر کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور جمع ہونے والا فضلہ گردوں کے فیل ہونے کا باعث بن جاتاہے ۔

Advertisement

ایسے افراد کی زندگی بچنے کا انحصار گردوں کی پیوندکاری پر ہوتا ہے ۔

تحقیق میں بتایا گیاکہ پانی کی کمی کودورکرنا گردوں کے امراض سے تحفظ دینے کا آسان طریقہ ہے ۔ خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد کو اس کا خیال رکھانا چاہیے ۔

تحقیق میں بتا یا گیاکہ اگر کسی شخص کو معمول سے کم پیشاب آرہاہو،قے ومتلی، معدے میں درد ، ذہنی الجھن اور چکر وغیرہ جیسی علامات کا سامنا ہو تو یہ گردوں کے امراض کی علامات ہو سکتی ہیں ۔

محققین کا کہنا تھا کہ گردوں کے امراض کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ امراض ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتے ہیں جس کی روک تھا م بہت آسان ہے۔

لیموں سے فائدہ کیوں ؟

لیموں میں وٹامن اے، وٹامن سی، فاسفورس، کیلشیئم، پوٹاشیئم اور سائٹرک ایسڈ کے علاوہ سوڈیئمائنزک ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو گردوں میں موجود چھوٹی چھوٹی ہتھریوں کو بھی توڑ سکتے ہیں۔

Advertisement

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

ریسرچ آف کڈنی ہوم کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لیموں کا استعمال گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا کیونکہ لیموں میں سٹرک ایسڈ اور پوٹاشیم موجود ہے جو کہ انسانی فضلے کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور فاسد مادوں کا اخراج ہو جاتا ہے ۔

لیموں کے استعمال کا طریقہ

ماہرین آف کڈنی فائبرز کے مطابق ایک لیموں کا رس، ایک گلاس نیم گرم پانی اور ایک چُٹکی کے برابر لال نمک کو روزانہ صبح نہارمنہ پینے سے نہ صرف گردوں میں موجود چھوٹی سے چھوٹی پتھری بذریعہ پیشاب خارج ہو جاتی ہیں بلکہ ساتھ ہی وہ ان گیسوں اور ذرات کا بھی خاتمہ کرسکتا ہے جو گردے کی پتھریوں کی وجہ بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر