سیالکوٹ
سانحہ سیالکوٹ سے متعلق 6 مجرمان کی سزائےموت دینے کی توثیق کیلئےعدالتِ عالیہ کو مرڈرریفرنس موصول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کوجلانے اور قتل کیس میں 6 مجرمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت سنانے کے معاملے پرانسداد دہشت گردی عدالت کا 6 مجرمان کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی توثیق کے لیے مرڈر ریفرینس لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا ہے۔
لاہورہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ مرڈر ریفرنس اور مجرمان کی اپیلوں میں وکلاء کے دلائل سن کر فیصلہ سنائے گا۔
عدالتِ عالیہ کا 2 رکنی بنچ مجرمان کی سزائے موت برقراررکھنے یا اسے عمر قید میں تبدیل کرنے یا بری کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
سزائے موت پانے والے مجرمان تیمور، عبد الرحمان، محمد ارشاد، علی حسنین کا مرڈر ریفرنس ہائیکورٹ کو موصول ہوا۔
سزائے موت کے قیدی ابو طلحہ اور محمد حمیر کا مرڈر ریفرنس بھی لاہور ہائی کورٹ کو موصول ہواہے۔
مرڈر ریفرنس میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی کہ مجرمان کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کا حکم دے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے 89 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان نے پریانتھا کمار کی لاش کو فیکٹری سے باہر گھسیٹا اورآگ لگائی۔ رسول اللہ حضرت محمد نے لاشوں کی بے حرمتی سے منع فرمایا تھا۔ ملزموں نے پریانتھا کمار کیس میں رسول اللہ کے فرمان کی خلاف ورزی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
