کلّو، کلوا، کالیا، کلموہی! یہ وہ الفاظ ہیں جو ہمارے معاشرے میں اکثر سانولی، گندمی یا کالے رنگت والے افراد کو سننے کوملتے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی با صلاحیت اداکارہ اشنا شاہ نے ‘سانولی رنگت’ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے کر ایک اہم پیغام جا ری کیا ہے۔
اداکارہ وماڈل اشنا شاہ چھٹیاں گزارنے کیلئے ترکی میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں کےلئے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کو ان کے لباس اور رنگت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ ہ بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ ’باجی ہاتھوں پر بھی میک اپ کرلیا کریں، وہ بہت کالے ہیں‘۔
اشنا شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئسکریم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اکثر لوگ میرے سانولے رنگ پر تنقید کررہے ہیں، میں خود کہتی ہوں کہ میرا رنگ سانولا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ ڈرائیونگ کرتی ہیں، دوسرے کام کرتی ہیں اور دھوپ میں چلتی ہیں، جس وجہ سے یقینی طور پر ان کی جلد پر اثر پڑتا ہے اور یہ کہ وہ ’سانولی‘ ہیں۔
اُشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ان کی رنگت سانولی اور خوبصورت ہے اور یہ کہ ان کے ہاتھ سرخ نیل پالش پر بہت ہی پرکشش لگ رہے ہیں، وہ کیوں انہیں میک اپ یا فلٹرز کے ذریعے گورا کریں۔
انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنا رنگ چھپانے کیلئے کسی قسم کے فلٹر کا استعمال نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
