Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کی طرف سے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر بی سی سی آئی غیر فیصلہ کن

Now Reading:

پی سی بی کی طرف سے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر بی سی سی آئی غیر فیصلہ کن

کچھ رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) نے ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا ہے جو کہ موجودہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کے دماغ کی اختراع ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ بھارت، پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اس تجویز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جاری اجلاس میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔

جمعے کو دبئی میں منعقدہ آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے اسی طرح کے ماڈل کی سفارش کی۔

ہیریسن نے تجویز پیش کی کہ اس طرح کے ملٹی ٹیم ایونٹس کو سائیکلیکل انداز میں منعقد کیا جانا چاہیے فی الحال، آئی سی سی سہ ملکی سیریز کے علاوہ دیگر ایونٹس کی اجازت نہیں دیتا اور تین سے زیادہ ٹیموں کے ٹورنامنٹس کا انتظام خود آئی سی سی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

ای سی بی اور پی سی بی ایک ہی صفحے پر ہیں جبکہ مبینہ طور پر فنانس اور کمرشل افیئرز کمیٹی کے کچھ ممبران کو خدشہ ہے کہ کثیر ملکی ایونٹس کی وجہ سے آئی سی سی ایونٹس کی اہمیت اور آمدنی کم ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر