Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارٹن گپٹل کی نگاہیں روز ٹیلر کی سنچریوں کے ریکارڈ پر

Now Reading:

مارٹن گپٹل کی نگاہیں روز ٹیلر کی سنچریوں کے ریکارڈ پر

نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر کے شاندار کیرئیر کے اختتام کے بعد کیوی بیٹر مارٹن گپٹل نے روز ٹیلر کی سنچریوں کے ریکارڈ پر نظریں جما لی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر روز ٹیلر نے اپنے 236 ون ڈے میچز کے کیرئیر کے دوران 220 مرتبہ میدان میں اترے۔

ٹیلر نے ون ڈے میچزمیں 39 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 8607 رنز بنائے، ٹیلر کی ون ڈے کیرئیر کی بیٹنگ اوسط 47.55 رہی۔

روز ٹیلر نے 83.32 کی اسٹرائک سے 21 سنچریز اسکور کیں اور ان کا سب بڑا اسکور 181 رنز ناٹ آؤٹ تھا۔ روز ٹیلر نے اپنے کیرئیر کے دوران 51 نصف سنچریز بھی اسکور کیں۔

روز ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصتی کے بعد مارٹن گپٹل سے کرکٹ شائقین نے توقعات وابستہ کر لی ہیں کہ وہ روز ٹیلر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

مارٹن گپٹل نے اب تک نیوزی لینڈ کی جانب سے 189 میچز میں حصہ لیا ہے اور 186 اننگز میں 42.15 کی اوسط سے 7041 رنز بنائے ہیں۔

مارٹن گپٹل نے ون ڈے کیرئیر میں 17 سنچریز اسکور کی ہیں جبکہ ان ہائی اسکور 237 رنز ہے۔

Advertisement

مارٹن گپٹل، روز ٹیلر کے میچوں کی کل تعداد سے 47 اننگز پیچھے ہیں اور ان کی 21 سنچریز سے بھی صرف 4 سنچریز پیچھے ہیں.

کرکٹ ماہرین کے مطابق مارٹن گپٹل کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ روز ٹیلر کی 21 سنچریز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر