رمضان میں پکوڑوں کے بغیر دسترخان ادھورا لگتا ہے اس لیے ہر گھر میں پکوڑے ضرور بنتے ہیں لیکن یہ ہماری صحت کے لئے نقصان کاباعث بھی بن سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیسن اور چنے کا استعمال صحت کے لئے اچھا ہے لیکن پکوڑے بہت زیادہ تلے ہوئے ہوتے ہیں اس لئے ان کو روز کھانا ٹھیک نہیں اور یہ بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔
اکثر گھروں میں نرم پکوڑے بنانے کے لئے بیسن میں میٹھا سوڈا ملایا جاتا ہے جس کا کیمائی نام سوڈیم بائی کاربونیٹ ہے۔

یہ سوڈا منہ میں ناگوار بو پیدا کرنے کے علاوہ معدے میں درد، جلن، الٹی اور تیزابیت کا باعث بھی بنتا ہے اور اس میں سوڈا شامل کرنے کے بعد اسے تیل میں بھی تلا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ کافی نقصان دہ بن جاتا ہے۔

اس کے بعد یہ نہ صرف بلڈ پریشر بلکہ دل کی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے، عام طور پر لوگ اس بارے میں یہی کہتے ہیں کہ زرا سا سوڈا ملانے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن یہی زرا سی چیز سارا دن خالی پیٹ رہنے کے بعد روزانہ کھائی جائے تو اس کے نقصانات ضرور سامنے آتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق افطار میں تلی ہوئی چیزوں کا استعمال کم سے کم یا پھر ایک دن چھوڑ کر کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
