
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کے وزارت تعلیم پہنچنے پر سیکرٹری تعلیم ناہید درانی و دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے بھرپور کوشش کرونگا، اداروں اور طلبہ کے التوائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News