
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کا نظام خراب ہو چکا ہے، ہر جگہ کرپشن ہے اور اب نئے انتخابات وقت کی ضرورت ہیں جس کا فیصلہ فوری ہونا چاہیئے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ان مرداروں سے شکست نہیں مانیں گے اور آخری بار ان چوروں لٹیروں سے لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہے، پتا نہیں پرسو تک سیاست میں رہوں گا یا نہیں ہے لیکن عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کو چھوڑوں گا تو ضمیر ملامت کرے گا کیونکہ نسلی اور اصلی امتحان کے وقت کھڑا ہوتا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہوگئی اس کے باوجود لوگ عمران خان کو پسند کرتے ہیں لیکن چور، لٹیرے اور ڈاکو آج عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور جس قوم میں ماں بیٹی پڑھی لکھی ہو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہش تھی کل نالہ لئی کا افتتاح ہو جاتا لیکن لوگ نہیں چاہتے غریبوں کی بستیاں ترقی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News