Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو پی سی بی کے نئے چیئرمین کی تقرری میں کوئی مسئلہ نہیں،معین خان

Now Reading:

حکومت کو پی سی بی کے نئے چیئرمین کی تقرری میں کوئی مسئلہ نہیں،معین خان

پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے ملک میں ہونے والے سیاسی واقعات اور اس کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کی ہے۔

تفیلات کے مطابق معین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی چیئرمین کا انتخاب سرپرست اعلیٰ کی نامزدگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں سمجھتا ہوں کہ نئی حکومت کو یہ اندازہ لگانا چاہیے کہ آیا رمیز راجہ خود جاری رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

معین  خان نے کہا کہ یہ کہہ کر اگر وہ نئے امیدوار کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو یہ مکمل طور پر کرکٹ بورڈ کے آئین کے اندر ہے اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین کی تبدیلی کرکٹ کے لئے نقصان دہ ہے،فواد چوہدری

معین خان نے پاکستان کرکٹ کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انہیں ضرورت ہو بورڈ کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ میں اپنا حصہ ڈالنے کی پوزیشن میں ہوں میرے پاس پہلے سے ہی نچلی سطح پر نوجوان کرکٹرز کی مدد کے لیے اکیڈمی موجود ہے لہذا، میں پہلے ہی ان چیزوں میں شامل ہوں جن پر مجھے فخر ہے۔

معین خان نے مزید کہا کہ  میں نے ہمیشہ اس موقف کو برقرار رکھا ہے کہ جب بھی بورڈ کو میری خدمات کی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں گا۔

معین خان ان لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کے خیال کی مخالفت کی تھی اور وہ چاہتے ہیں کہ نئی حکومت اس کی بحالی پر کام کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر