وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جایزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت نے اسپتال کی ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور اسپتال کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر صحت کو اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے اسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف محنت لگن اور جزبے سے کام کرے، موجودہ حکومت سماجی شعبے اور عوام کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بناے گی۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میرا اسپتال کا دورہ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ عوام کو اسپتالوں میں کس طرح کی بنیادی سہولیات میسر ہیں ہسپتال کی انتظامیہ اور مریضوں کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لوں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس کر رہی ہے اور اسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نپر عزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام معیاری اور بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور اسپتالوں کی کارکردگی کو میں خود مانیٹر کرتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
