
بائنینس نے ایک اورکرپٹو ایکسچینج رونن سے چوری کیے گئے لاکھوں ڈالر مالیت کی کرپٹوکرنسی میں سے کچھ برآمد کرلی ہے۔
بائنینس کے بانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسر چینگ پینگ ژوکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے 23 مارچ کو کرپٹو گیم ایکس انفینیٹی برج، رونن نیٹ ورک سے ہیک کی گئی 5 اعشاریہ 80 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی کو ریکورکرلیا ہے۔
ژوکے مطابق ریکورکی گئی رقم 86 اکاؤنٹس ہولڈر میں تقسیم کی گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیکنگ کرنے والے گروپ DPRK نے آج سے ایکس انفینیٹی سے چرائے گئے فنڈز کو منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
The DPRK hacking group started to move their Axie Infinity stolen funds today. Part of it made to Binance, spread across over 86 accounts. $5.8M has been recovered. We done this many times for other projects in the past too. Stay #SAFU.
Advertisement— CZ 🔶 BNB (@cz_binance) April 22, 2022
یہ ریکوری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایف بی آئی نے امریکی محکمہ خزانہ کو ایتھریم والیٹ پر حملہ کرنے والے ہیکرزکوپابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا کہا ہے۔
ایف بی آئی نے والیٹ ’ رونن برج ایکسپولائٹر‘ کا تعلق شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکنگ گروپ لیزارس سے بتایا ہے۔ ایف بی آئی اس تنظیم کو ریاستی پروردہ تنظیم قرار دیتی ہے۔
لیزارس دنیا بھرمیں کرپٹوکرنسی ہیکنگ کی بڑی کارروائیوں کی ذمے داری قبول کرچکی ہے۔ جن میں 2017 میں ’وانا کرائے‘ رینسم ویئر اور2014 میں سونی پکچرز پر ہونے والے سائبر حملے قابل ذکر ہیں۔
واضح رہے کہ ہیکرز نے کرپٹوایکسچینج رونن پر سائبرحملہ کرکے لاکھوں ڈالرمالیت کی کرپٹوکرنسی چرا لی تھی جس میں ایکس اینفینیٹیی گیم کے صارفین کی لاکھوں ڈالرمالیت کی کرپٹوکرنسی بھی شامل تھی۔
گیم کے بانی اورچیف آپریٹنگ آفیسرالیگزینڈرلیونارڈ لارسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ کرپٹوایکسچینج رونن نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ چرائی گئی تمام کرپٹوکرنسی ریکورکرکے کھلاڑیوں کوواپس کردیں گے۔‘
بلاک چین تجزیہ کارکمپنی ایلپٹک کے مطابق 23 مارچ کوہونے والی ہیکنگ کی اس واردارت میں ہیکرزنے 1 لاکھ 73 ہزار600 ایتھراورساڑھے 25 ملین کے یوایس ڈی سی کوائن چرا لیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کرپٹوکرنسی میں اب تک کی ہونے والی ہیکنگ کی دوسری بڑی واردات تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News