Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزے میں پیاز جیب میں رکھ کر گھومنے کا حیرت انگیز فائدہ

Now Reading:

روزے میں پیاز جیب میں رکھ کر گھومنے کا حیرت انگیز فائدہ
Onion

اس وقت ملک میں شدید گرمی کا راج ہے، ساتھ ہی رمضان بھی جاری ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں کمزوری کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

تاہم اگر آپ دن بھر میں وافر مقدار میں پانی اور دیگر مشروبات لے رہے ہیں تو جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔ دراصل جسم میں پانی کی صحیح ایڈجسٹمنٹ اور صحت بخش خوراک آپ کو قدرتی طریقے سے گرمی کو شکست دینے میں مدد کر سکتی ہے۔

گرمیوں میں ہمارے جسم کو ٹھیک سے کام کرنے کے لیے ٹھنڈا رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس ٹھنڈک کو حاصل کرنے کے لیے ٹھنڈی تاثیر والی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر ہم جسم کو ٹھنڈا اور صحت مند رکھنے والی غذاؤں کی بات کریں تو ان میں سب سے سستی اور بہترین پیاز ہے۔

پیاز پکا کر کھائیں یا کچّی، دونوں ہی صورتوں میں یہ انتہائی فائدہ مند ہے۔

Advertisement

پیاز باورچی خانے کی جان ہے، جو تقریباً ہر پاکستانی ترکیب میں استعمال ہوتی ہے۔ پیاز کے بغیر کوئی ڈش مکمل ہی نہیں ہوتی۔

پیاز کے بہت سے خواص ہیں جو اسے گرمیوں کی سب سے بہترین غذاؤں میں شامل کرتے ہیں۔

لیکن اس سے پہلے ہم بات کریں گے پیاز کے علاوہ دیگر ذرائع کی جو گرمی کو دور بھگا سکتے ہیں۔

کچھ پھلوں اور سبزیوں میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتے ہیں، اگر آپ کسی ضروری کام کے لیے گھر سے باہر نکلیں تو لیموں کا پانی، گنے کا رس، چھاچھ یا زیرے کا پانی ضرور پی لیں۔ اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔ یہ وہ مشروبات ہے جو آپ کو پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) سے بچائیں گے۔

آم اور پیاز کے پتے گرمی میں لو سے بچاتے ہیں۔ اگر آپ آم اور پیاز کا پنّا پینے کے بعد گھر سے باہر نکلیں تو کئی گھنٹوں تک ہیٹ اسٹروک محسوس نہیں ہوتی۔

عام طور پر، دیہی علاقوں میں، گرمی کے موسم میں گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے ساتھ کچّی پیاز رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Advertisement

دراصل پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دھوپ میں نکلتے وقت جب پیاز پاس ہوتی ہے جسم کو نقصان پہنچانے سے پہلے باہر سے آنے والی گرمی کو روک لیتی ہے۔

پیاز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس، ضروری وٹامنز اور بہت کچھ ہوتا ہے۔ یہ فولیٹ سمیت وٹامن سی اور بی سے بھی بھرپور ہے۔

اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ اس موسم گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پیاز زیادہ سے زیادہ کھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر