
پاکستان تحریک انصاف کے رکن فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں صاف اورشفاف جمہوریت کے خواہشمند ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرونی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے لیکن میڈیا کا ایک ٹولہ سکتے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو خراب کرنے کیلئے کالی بھیڑیں موجود ہیں اس لئے ان ضمیر فروشوں اور خریدنے والوں کاراستہ ہمیشہ کیلئے بند ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فرخ حبیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کو مسترد کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت بڑا سرپرائز آج کے دن کے لئے رکھا ہوا تھا، آج خوشی کا دن ہے غداروں کی سازش کا راستہ ہمیشہ کے لئے رک گیا ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پورے اسلام آباد میں ٹشو پیپرز کی کمی ہوگئی ہے، شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ اب سلوائی گئی شیروانی عید کے موقع پر پہنیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے نہ صرف بیرونی سازش کو ناکام بنایا بلکہ عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کہتے ہیں میں نہیں مانتا، شہباز شریف کو کہتا ہوں بیگرز کانٹ بی چوزرز۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News