Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیرکے انتخاب کیلئے الگ سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم

Now Reading:

وزیراعظم آزاد کشمیرکے انتخاب کیلئے الگ سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم
کشمیر اسمبلی

سپریم ایپلٹ مظفرآباد نے وزیراعظم آزاد کشمیرکے انتخاب کے لیے الگ سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم جاری کردیا۔ 

سپریم کورٹ آزادکشمیرکے فل بینچ نے قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب پر ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کیخلاف دائر اپیل پر محفوط فیصلہ سنایا جس کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے لئے الگ سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم جاری کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فل بینچ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم، جسٹس رضا علی خان، جسٹس خواجہ محمد نسیم،جسٹس محمد یونس طاہر شامل ہیں۔

 کورٹ روم نمبر ون میں سماعت اور فیصلہ سنانے تک بڑی تعداد میں وکلاء، سول سوسائٹی اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سپریم ایپلٹ کورٹ مظفرآباد کے فل کورٹ بنچ نے قائد ایوان کے انتخاب سے متعلقہ محفوظ فیصلہ سنایا۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سابق اسپیکر شاہ غلام قادر ، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور سپریم کورٹ میں موجودتھے۔ 

تحریک عدم اعتماد پربلائے گئے اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دےکر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبرکی ہائی کورٹ میں رٹ پر دو رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ منظور ہوئی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ میں فل بینچ تشکیل دیا۔ 

سپریم کورٹ میں اسپیکر کے اجلاس جاری رکھنے کے عمل پر بحث ہوئی۔ 

مظفرآباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائراپیل سماعت کےلئے منظورکی گئی تھی جس پرچیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے مختصر فیصلہ دیا تھا۔

Advertisement

ایڈوکیٹ جنرل محمد مقبول وار میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ اسمبلی کی کارروائی پر ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے اسے کالعدم کیا جائے۔

اے جی آزاد جموں کشمیر محمد مقبول وار نے کہا کہ یقین ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ اپوزیشن کا مؤقف غلط ہے، اسپیکر کا اختیار ہے کہ جب اسمبلی کا اجلاس بلائے کب ختم کرے۔

قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ مظفرآباد سپریم کورٹ نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ممبران کراچی میں ہیں ان کو اجلاس میں شامل کرنے کے لئے مناسب وقت درکار ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر