Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پابندی کا شکار فلم ’جاوید اقبال’ ’یو کے ایشین فلم فسیٹیول‘ میں پیش کی جائے گی

Now Reading:

پاکستان میں پابندی کا شکار فلم ’جاوید اقبال’ ’یو کے ایشین فلم فسیٹیول‘ میں پیش کی جائے گی

پاکستان میں پابندی کی شکار فلم ’جاوید اقبال’ برطانیہ میں پیش ہوگی۔

پاکستان میں پابندی کا شکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر’ کو برطانیہ میں ہونے والے ’یو کے ایشین فلم فسیٹیول‘ میں پیش کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔

اس فلم کی کہانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بدنام سیریل کلر ’جاوید اقبال مغل‘ کے جرائم اور ان کے قانونی ٹرائل کے گرد گھومتی ہے، جس نے 100 بچوں کو ریپ کر کے ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے قتل کرنے کا اعترافِ جرم بھی کیا تھا۔

مذکورہ سیریل کلر پر بنائی گئی اس فلم کو رواں برس جنوری میں پاکستان میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اس کی نمائش سے دو دن قبل اس پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی نمائش روک دی گئی۔

فلم کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

Advertisement

اس فلم پر ابتدائی طور پر پنجاب حکومت نے پابندی لگائی تھی، جس کے بعد فلم کی ٹیم نے اس کی نمائش موخر کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

تاہم شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر’ کو برطانیہ میں ہونے والے سالانہ ’یو کے ایشین فلم فیسٹیول‘ میں پیش کیا جائے گا۔

فلم کو جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا—اسکرین شاٹ

’واضح رہے کہ یو کے ایشین فلم فیسٹیول‘ میں فلموں کی نمائش 4 مئی سے پاکستانی فلم کی خصوصی اسکریننگ سے شروع ہوگی۔

اس حوالے سے یاسر حسین نے اپنی فلم پر پاکستان میں پابندی کا شکار ہونے اور اسے برطانیہ میں پیش کیے جانے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی اپنے ملک کی پالیسیوں پر مایوسی بھی ظاہر کی۔

یاسر حسین نے شوبز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے خوشی ہے کہ یہ فلم برطانیہ میں پیش کی جائے گی انہوں نے بلاگرز کو طنزیہ انداز میں مخاتب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بلاگرز کو طلاقوں کی خبروں سے فرصت ملتی تو ان کی فلم سے متعلق خبر لگاتے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اداکار نے لکھا کہ ’یہ بہت فخر کی بات ہے کہ یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کو عزت بخشی جا رہی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اپنا مواد اپنے ہی لوگ پہچان نہیں پاتے‘

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں پاکستان کی ہی کہانی پر پابندی لگادی گئی مگر عید پر لوگ ملکی ثقافت پر بنائی گئی 5 فلمیں ضرور دیکھیں گے۔

Yasir Hussain unveils trailer of 'Javed Iqbal: The Untold Story of A Serial Killer'

ساتھ یاسر حسین نے فلم ساز ابوعلیحہ اور فلم کے پروڈیوسر پروڈیوسر جاوید احمد کاکیپوٹو کا بہترین فلم بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ 1999 میں سفاک قاتل جاوید اقبال نے پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس نے 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا جن کی عمریں 6 سے 16 سال کے درمیان تھیں، اس نے ساتھ میں یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ اس نے زیادہ تر بچوں بچوں کو گلا گھونٹ کر مارا اور ان کے جسم کے کئی ٹکڑے بھی کیے تھے۔

واضح رہے کہ جاوید اقبال مغل نے 2001 اکتوبر میں لاہور کی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر