پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے، ایسی صورتِ حال گزشتہ 4 برس میں نہیں دیکھی گئی۔
ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے، ایسی صورتِ حال گذشتہ چار برس میں نہیں دیکھی گئی۔ 😣🥺😩#Loadshedding #electricity #Islamabad #Pakistan #ShehbazSharif #ImranKhan #PTI pic.twitter.com/ykoIrbOh9m
— Abid Malik (@iamabidmalik) April 27, 2022
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، لاہور کے شہری اور مضافاتی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا براحال کر دیا ہے۔
لاہور میں بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ ہو گیا ہے جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی مانگ 5000 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔
واسا حکام نے بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب دیل چلانے سے انکار کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو افسران نے شہریوں کی شکایت سننا بند کردی ہیں اور ہیلپ لائن اٹینڈ نہیں ہو رہی۔
شہریوں نے بتایا کہ متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر بھی جل چکے ہیں، سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سر درد بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ لیسکو نے رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا دعوی کر رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
