Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ بھی افطار میں کیچپ لازمی کھاتے ہیں تو ٹہریں!

Now Reading:

اگر آپ بھی افطار میں کیچپ لازمی کھاتے ہیں تو ٹہریں!
کیچپ

پکوڑے ہوں یا رول، سموسے، افطار میں ہر تلی ہوئی چیز کیچپ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

خاص طور پر بچے تو کیچپ کے دیوانے ہوتے ہیں بظاہر ایک عام سے پھل ٹماٹر سے بنا ہوا یہ کیچپ لذیذ تو لگتا ہے لیکن اس کو بنانے میں مختلف اشیاء کی ملاوٹ اسے صحت کے لئے نقصان دہ بھی بنا دیتی ہے۔

 آئیے جانتے ہیں کیچپ سے صحت کو کیا نقصانات ہو سکتے ہیں تاکہ آپ بھی بروقت اس کو کھانے کی عادت ترک کر سکیں۔

پھل سے بننے والا کیچپ نقصان دہ کیوں ہوتا ہے؟

Advertisement

اگر کیچپ میں شامل اجزاء کو غور سے پڑھا جائے تو یہ بات خود ہی سامنے آجائے گی کہ یہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ کیوں بن جاتا ہے۔

پہلے تو کیچپ بنانے کے لئے ٹماٹر کو اس حد تک پکایا جاتا ہے کہ اس کے منرلز اور تمام خواص ضائع ہوجاتے ہیں اس وجہ سے اس پھل کے فائدوں سے ہم محروم ہوجاتے ہیں۔

دوسری بات کہ اس کو ذائقہ دار بنانے کے لئے بہت زیادہ شکر استعمال کی جاتی ہے۔

موٹاپا اور ذیابیطس

کیچپ میں موجود ہائی فرکٹوز سیرپ اور کارن سیرپ وہ اجزاء ہیں جو سافٹ ڈرنکس میں بھی موجود ہوتے ہیں اور موٹاپے اور ذیابیطس کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement

بہتر ہے کہ کیچپ کے بجائے گھر کی سادہ چٹنیاں اور رائتے کا اہتمام کیا جائے تا کہ افطار کے فوراً بعد پیٹ کو نقصان دہ اشیاء سے بھرنے کے بجائے قدرتی غذا لی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر