پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں کی بات ہے یہ حکومت نہیں رہے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی صورتحال کو آپ فیڈ کر لیں، کچھ دنوں کی بات ہے یہ حکومت نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے سامنے سوالیہ نشان ہے، ایک جگہ پر ہمارے وکلاء ساری رات کھڑے رہے ہیں، سنوائی نہیں ہوتی، بحران سے بحران کی کیفیت پیدا نہیں ہونی تھی، اگر 28 دن انتظار کر لیتے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی کا فنکشن روکا نہیں جا سکتا، یہ الیکشن ہوا ہی نہیں، میں امیدوار تھا مجھے سریا مارا گیا، مجھے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا، اسمبلی کے اندر کھبی پولیس نہیں آسکتی لیکن پولیس جوتوں سمیت اندر آئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی ہمارے لیے مسجد کے قریب ہے، تقدس پامال کیا گیا ہے اس کا، گورنر ہاؤس میں رات چیف سیکرٹری نے قبضہ کروایا، آئی جی اور چیف سیکرٹری پر پہرہ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ لڑائی ہو گئی صدر کس طرح چھپ رہ سکتا ہے، عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا تھا، وہ فورم پر نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
