خیبرپختونخواہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں آیندہ 4سے5 دنوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے5-07سنٹی گریڈ بڑھنےکاامکان ۔محکمہ موسمیات
اپراور لوئر چترال,کوہستان اپر کے برفانی علاقوں میں گرمی کی لہر کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان۔
Advertisementگرمی کی لہر سے برف کے پگھلنے کی شرح بڑھنے سے گلاف ایونٹ /فلش فلڈ کا خدشہ pic.twitter.com/vjLf5QQ04J
— PDMAKP OFFICIAL (@pdmakpk) April 27, 2022
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آئندہ 4 سے 5 دنوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے5 -07 سنٹی گریڈ بڑھنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر سے برف کے پگھلنے کی شرح بڑھنے سے فلڈ کا خدشہ ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پانی کے راستوں کے قریب رہنے والے آبادیوں کے تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 اپریل تا 02 مئی کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
۱۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤکے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 اپریل تا 02 مئی کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان۔
۲۔این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کواحتیاطی تدایبر کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) April 25, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News