
پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائیگا۔
اسمبلی اجلاس ہفتے کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جسے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈپٹی سپیکر اجلاس کو کنڈیکٹ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ کے لیے پرویز الٰہی پی ٹی آئی کہ جبکہ حمزہ شہباز ن لیگ کے امیدوار ہونگے
وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناؤ کے لیے جتنے والے امیدوار کو 186 ووٹ درکار ہیں جبکہ ن لیگ نے 203 ووٹ حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
خیال رہے کہ اجلاس میں کسی کو بھی موبائل فون، پرس لیکر جانے کی اجازات نہیں ہوگی اور ووٹر کے ساتھ کوئی بھی دوسرا شخص اندر نہیں جائے گا۔
پیس منظر:
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی جانب سے 6 تاریخ کو اجلاس بلایا گیا تھا جس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کیا جانا تھا تاہم اجلاس سے پہلے ہی پرویز الٰہی نے اسلبمی ہال کے دروازے بند کروادیئے تھے اور ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی تھی۔
بعدازاں چوہدری پرویز الٰہی نے دوست مزاری کے تمام اختیارات ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی ہے جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں۔
جس کے بعد یہ کیس لاہور ہائی کورٹ میں لایا گیا تھا جس کے فیصلے کے مطابق اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل بروز ہفتے ہوگا اور اس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News