مشہور بھارتی اداکارہ شہناز گل کا مشہور ڈائیلاگ پاکستانی ڈرامے میں استعمال کیا گیا ہے جوکہ مقبول ہو رہا ہے۔
پاکستان کے مشہور ڈرامے ’چوہدری اینڈ سنز‘ میں اداکار عمران اشرف کی جانب سے دُہرائے گئے بھارتی اداکارہ، شہناز گِل کا مشہور ڈائیلاگ مداحوں کو بھا گیا اور مداح اسے بےحد پسند کر رہے ہیں۔
ڈرامہ ’ چوہدری اینڈ سنز ‘ مقبول ہو رہا ہے گزشتہ دنوں نشر کی جانے والی قسط میں اداکار عمران اشرف کی جانب سے شہناز گِل کا مشہور ڈائیلاگ ’کیا کروں، میں مر جاؤں، میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں‘ دہرایا گیا، اس سین اور اس ڈائیلاگ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے ۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر بھی مداح شہناز گِل اور عمران اشرف کی جانب سے بولے گئے اس ڈائیلاگ کا موازنہ کر رہے ہیں اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ’چوہدری اینڈ سنز‘ ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار اداکارہ عائزہ خان، عمران اشرف، سہیل احمد، ارسا غزل، مدیحہ رضوی، عاصمہ عباس، یاسر نواز، بینش چوہان، نور الحسن اور شگفتہ اعجاز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
