
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان جی سی سی کی میزبانی میں ہونے والے انٹرا یمنی ڈائیلاگ کے کامیاب اختتام کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان لیڈرشپ کونسل کے قیام کو درست سمت میں ایک اہم قدم سمجھتا ہے، اس سے یمنی بحران کے جامع سیاسی حل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جی سی سی کے اقدامات اور یمن میں تنازع کے پرامن حل کے لیے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یمن میں تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دشمنی کے خاتمے اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بامعنی مذاکرات میں شامل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News