Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمش کھائیں اور خون کی کمی دور کریں

Now Reading:

کشمش کھائیں اور خون کی کمی دور کریں

خون کی کمی کو پورا کرنے سے پہلے اس کی کمی کی علامات کا جاننا ضروری ہے، کیونکہ خون کی کمی کی علامات عام بیماریوں کی طرح ہی ہوتی ہیں۔

سانس لینے میں تکلیف:

سانس لینے میں تکلیف اکثر لوگوں کو ہوتی ہے اور لوگ اسے ماحول کی خرابی سے تشبیہ دیتے ہیں۔

جسم میں آئرن اور وٹامن کی کمی کی وجہ سے جسم ہیموگلوبن کی مقدار بنانے میں ناکام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی اور اسی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سر چکراتا ہے۔

اگر سانس لینے میں تکلیف آپ کو بھی ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے آپ بھی خون کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

شدید تھکاوٹ:

جسم میں تھکاوٹ محسوس کرانے میں انیمیا نامی بیماری کا عمل دخل ہوتا ہےجبکہ تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ یہ تھکاوٹ مختلف طرح سے واضح ہوتی ہے۔

اس تھکاوٹ کی وجہ وٹامن بی 12 یا آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے جو کہ خون کی کمی کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

جلد کی رنگت زرد پڑ جانا:

اگر آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں خون نہیں مل رہا، تو جلد بھی زرد پڑ سکتی ہے۔

آئرن یا وٹامن بی 12 کے بغیر جلد تک مناسب خون نہیں پہنچ پاتا جو کہ جلد کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

سینے میں تکلیف:

جسم میں سرخ خلیات کی کمی کی وجہ سے دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، تاکہ خون کی روانی کو ممکن بنایا جا سکے۔

اسی لیے اس صورتحال میں دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ ہو جاتی ہے، اور پھر سینے میں درد ہو سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق خون کی کمی کے باعث دل کے امراض کی وجہ سے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے

خون کی کمی دور کرنے کیلئے کشمش کھائیں  :

کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے ، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے ، کشمش کو آسانی سے دلیہ ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

کشمش کو ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے  تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کویہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر