
دنیا میں کئی قسم کی مشکل ترین زبانیں موجود ہیں جن کو سیکھنا یا پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
تاہم انسان کی اپنی ہی زبان میں کچھ ایسے جملے موجود ہیں جنہیں پڑھ پانا ان کے لئے مشکل ہوجاتا ہے، آج ایسا ہی کچھ دلچسپ جملہ آپ کے لئے لائے ہیں۔
ایک ٹک ٹاکر نے ایسا جملہ شئیر کیا ہے جس کو اب تک 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ سکے آخر یہ کونسا جملہ ہے اور اس میں ایسا کیا ہے آیئے جانتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انگریزی ایسی زبان ہے جو دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جاتی ہے تاہم ٹک ٹاکر ہیکٹک نِک کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہوں نے انگریزی زبان پر مشتمل ایک جملے شیئر کیا، جسے 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پا رہے۔
ان کی جانب سے شیئر کیا گیا جملہ اگرچہ انتہائی آسان ہے مگر جملے کی ڈیزائننگ اور السٹریشن کی وجہ سے اسے لوگ لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی نہیں پڑھ پا رہے۔
مذکورہ ٹک ٹاکر اسی طرح کے ہی ذہنی آزمائش کے جملے اور تصاویر شیئر کرکے مداحوں کا امتحان لیتا رہتا ہے اور ان کے ٹک ٹاک 40 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔
آسان انگریزی جملے کی مشکل انداز میں لکھائی کی ان کی ویڈیو کو اب تک 70 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور اس پر ہزاروں افراد نے کمنٹس بھی کیے ہیں اور کئی لوگوں نے ان کے چیلنج کو قبول کرکے وہ جملہ پڑھ بھی لیا ہے۔
تاہم ان کے شیئر کیے گئے جملے کو پڑھ پانے والے افراد کی تعداد صرف ایک فیصد بنتی ہے جبکہ 99 فیصد لوگ کچھ کوشش کے بعد ٹک ٹاکر کو بے وقوف قرار دے کر جملے کو پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔
@hecticnick Can you read this on your first try? 🤔 #fyp #illusion #opticalillusion ♬ SAD GIRLZ LUV MONEY – Remix – Amaarae & Kali Uchis Advertisement
دراصل انہوں نے ڈیزائنگ کے انداز میں انگریزی کے جملے ’بیڈ آئیز‘ کی تصویر شیئر کی، جسے تمام کوششوں کے باوجود نہیں پڑھا جا سکتا۔
تاہم اسے ایک آسان طریقے سے واضح انداز میں پڑھا جا سکتا ہے، جملے کو آسانی سے پڑھنے کے لیے پڑھنے والے کو اپنی آنکھیں 90 فیصد بند کرکے مذکورہ تصویر کو دیکھنا پڑے گا۔
ہمارا اندازہ ہے کہ اس خبر کو پڑھنے والے افراد میں سے بھی 99 فیصد لوگ کافی دیر کے باوجود اس جملے کو نہیں پڑھ پا رہے ہوں گے۔
اگر آپ نے اس جملے کو پڑھ لیا ہے اور اسے سمجھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News