
شیخ رشید نے وزرات داخلہ افسران کو کام کی بہتر حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت وزرات داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر عامر احمد علی، آئی جی اسلام آباد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، امن اومان قائم رکھنے کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ بھر پور جذبے سے کام کیا، وزرات داخلہ افسران کو کام کی بہتر حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News