Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی فلم میں کام کیسے ملا؟ مشہور بھارتی اداکارہ نے انکشاف کر دیا

Now Reading:

پہلی فلم میں کام کیسے ملا؟ مشہور بھارتی اداکارہ نے انکشاف کر دیا

مشہور بالی وُڈ اداکارہ راکل پریت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم کس طرح ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار جان ابراہم اور اداکارہ راکل پریت سنگھ نے حال ہی میں معروف کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو ‘ میں اپنی آنے والی فلم اٹیک کی مروموشن کے لیے شو میں شرکت کی۔

شو کے دوران راکل پریت سنگھ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی فلم ان کی تاریخِ پیدائش کی وجہ سے ملی تھی۔

اس بات کا انکشاف کپل کے شو کے ایک حصے میں اس وقت ہوا جب میزبان نے راکل کے بارے میں کچھ افواہوں پر بات کی، ان میں سے ایک افواہ یہ تھی کہ اداکارہ کو ان کی تاریخ پیدائش کی وجہ سے پہلی فلم کی پیشکش ہوئی۔

جس پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کالج کے پہلے سال میں تھی جب مجھے اپنی پہلی فلم کی پیشکش ہوئی تھی، اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں اس لیے میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

Advertisement

تاہم فلم کے پروڈیوسر نے میرے والد کو فون کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی بیٹی کو فلم میں کرنے کے لیے راضی کریں۔

راکل پریت نے بتایا کہ پروڈیوسر نے والد سے میری تاریخ پیدائش چیک کرنے کو کہا، انہوں نے بتایا کہ نے میری تاریخ پیدائش کے مطابق میں مستقبل میں ایک بڑی، کامیاب اداکارہ بنوں گی اس لیے وہ مجھے لانچ کرنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے کافی حیران کن تھا تاہم میں نے فلم میں کام کرنے کیلئے ہاں کردی۔

یاد رہے کہ راکل نے 2014 میں فلم یاریاں سے بالی وڈ میں قدم رکھا جبکہ اس سے پہلے انہوں نے کئی تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر