
پاک بحریہ کے جہازوں سمیت پاکستان میری ٹاٸم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے ابوظہبی کا دورہ کرتے ہوئے مشترکہ مشق میں حصہ لیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر، پی این ایس عظمت اور پاکستان میری ٹاٸم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کولاچی نے ابوظہبی کا دورہ کیا ہے۔
#PakNavy Flotilla comprising PNS SHAMSHEER, #AZMAT & PMSA KOLACHI Port called Abu Dhabi. PN Msn Cdr Called-on Military leadership of UAE & matters of mutual interests were discussed. PN Ships on completion of port visit, participated in bilateral passage ex with UAE Naval ships. pic.twitter.com/isTIYYeMsH
Advertisement— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) April 2, 2022
ترجمان کے مطابق ابوظہبی کی بندرگاہ منیٰ زید آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں کا بھرپور استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اس دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے اماراتی بحریہ کے سربراہ، کمانڈر کوسٹ گارڈ اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔
تپاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مذید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستانی جہازوں نے اماراتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔
اس دورے کے متعلق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہپاکستانی بحری جہازوں کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین پہلے سے موجود تعلقات کو مذید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News