Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہد اصلی ہے یا نقلی پہچان نہایت آسان

Now Reading:

شہد اصلی ہے یا نقلی پہچان نہایت آسان

شہد ایک مکمل صحت بخش غذا اور بہترین دوا ہے یہ حضرت انسان کے لئے قدرت کی جانب سے بیش بہا نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ یہی وجہ اسے تمام غذاؤں میں ممتاز درجہ حاصل ہے۔

شہد کے بیش بہا فوائد اسی وقت حاصل کئے جاسکتے ہیں جب کہ یہ خالص ہو، یہی وجہ کہ اصلی شہد خریدنا ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ بازار میں عام دستیاب شہد یا تو ملاوٹ زدہ ہیں شہد یا کے نام پر چینی کا شیرا ہے۔

دنیا بھر میں ملاوٹ زدہ یا نقلی شہد کو فروخت کیا جاتا ہے انہیں میں افریقی ملک گھانا بھی شامل ہیں، جعلساز شہد میں کئی طرح کی اجزاء ملاکر اس کی مقدار کو بڑھاکر عام لوگوں کو فروخت کردیتے ہیں لیکن اگر زرا سی سمجھداری سے کام لیا جائے تو آپ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ آسانی سے اصلی شہد کو خرید سکتے ہیں۔

یہاں پرگھانا سے تعلق رکھنے والے افراد اصلی شہد کی پہچان کے چند کار آمد طریقے بتارہے ہیں ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے آپ ہمیشہ اصلی شہد ہی خریدیں گے۔

اصلی شہد کی پہنچان کے لئے گھانا میں شہد کی مکھیاں پالنے والے پاسور سائیدوکا کا کہنا ہے کہ شہد کا ڈھن کھولیں اگر اس میں سے پھلوں کی خوشبو آئے تو جان لیں کہ شہد اصلی ہے۔

Advertisement

تاملے سے تعلق رکھنے شہد فروش جوائس ناورے اصلی شہد کی پہچان بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ تھوڑا سا شہد کاغذ پر ڈالیں اگر کاغذ دوسری جانب سے گیلا نہ ہوتو جان لیں شہد خالص ہے تاہم کاغذ گیلا ہوجائے سمجھ جائیں کہ اس میں پانی کی ملاوٹ کی گئی ہے۔

جبکہ دوسرا طریقہ ان کے نزدیک یہ ہے کہ ماچس کی تیلی کو شہد میں ڈبو کر جلائیں اگر یہ جل جائے تو شہد خالص یعنی اس میں پانی کی آمیزش نہیں کی گئی ہے۔

شہد میں عموماً ملاوٹ کے لئے چینی اور فوم کو شامل کیا جاتا ہے جو کہ کئی موذی بیماریوں جیسے کینسر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کاسبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر